• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، یورپی پارلیمنٹ

پیرس (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کی جانب سے "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے عمل کو جاری رکھنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔فرانسیسی شہر سٹراز برگ میںہونے والی یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں 163 منفی میں اور 89غیر جانبدار ووٹوں کے مقابلے میں 402ووٹوں کے ساتھ قبول کیے جانے والے بل میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ روسی حکومت کو یوکرائن کو ملکی سالمیت کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ روس کے شام میں 2015ءسے اب تک جاری فوجی آپریشنز، لیبیا یا پھر افریقی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور یوکرائن میں عدم استحکام کی طرح کے متعدد معاملات نے یورپی یونین اور ماسکو انتظامیہ کے مابین تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔ پابندیوں کو روس کی جانب سے پیدا کردہ خطرات کی نسبت سے لاگو کیے جانے کی ضرورت کو بیان کرنے والے فیصلے میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ یورپی یونین کو روس کے ساتھ شراکت داری و تعاون معاہدے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ ماہ جون میں یوکرین میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے کے جواز میں روس پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی تھی۔
تازہ ترین