• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل کے لئے شہر بھر میں جشن،میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اتوار کو ہونے والے پی ایس ایل فور فائنل کے لئے شہریوں کا جو ش و جذبہ عروج پر ہے، اس میچ کو دیکھنے کے لئے آرٹس کونسل، سمیت کئی میدانوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،کئی علاقوں میں میچ کو دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں، منچلوں نے جشن منانے کے بھی انتظامات کئے ہیں، شہر بھر میں نوجوان اپنی پسندیدہ ٹیموں کی ٹی شرٹس زیب تن کئے ہوئے، اتوار کو ہونے والی کئی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں،فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے کووزیر اعلی سندھ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ باہمی روابط کے ذریعے شہر میں اس ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا اور مجھے یقین ہے کہ ہم شہر میں اس طرح کے دیگر ایونٹ بھی منعقد کریں گے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات ، کمشنر ، ضلعی انتظامیہ ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز ، واٹر بورڈ اور دیگر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی سخت محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ سب نے مل کر باہمی روابط کے ذریعے شہر میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم شہر میں اس طرح کے دیگر ایونٹ بھی منعقد کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر رات 7 بجے کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی کالونی کراچی میں تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کی جانب سے بڑی اسکرین لگائی گئی ہےبچوں کے لئے ورائٹی شو، فوڈ میلے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے 26سے زائد مقامات پر پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے بڑی اسکرین لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین