• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے تین ہفتے میں اہم وفاقی سیکرٹریز ریٹائر، نئی تقرریوں کیلئے لابنگ شروع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اگلے تین ہفتوں میں کئی اہم سیکرٹریز ریٹائر ہوجائیں گے حکومت کیلئے اہم وفاقی سیکریٹریز کی تعیناتی کرے گی جس کیلئے لابنگ ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق خزانہ،کابینہ ڈویژن، سیکرٹری آبی وسائل نیا تعینات کیا جائے گا، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن, سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی نیا تعینات کیا جائے گا۔ سیکرٹری خزانہ, سیکرٹری کابینہ ڈویژن 21مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔ذرائع کے مطا بق سیکرٹری خزانہ کیلئے محمد جہانزیب، یونس ڈھاگہ کا نام زیر غور ہیں ۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کانام بھی سیکرٹری خزانہ کیلئے زیر غورہے ۔ گریڈ 22کےمحمد جہانزیب, یونس ڈھاگہ کا تعلق پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس سے ہےمحمد جہانزیب کا تعلق 15ویں کامن ہے وہ یکم اگست 2020کو ریٹائر ہونگے۔یونس ڈھاگہ کا تعلق 13ویں کامن سے ہے، 22اپریل 2022کو وہ ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن فضل عباس میکن21مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن کیلئے شعیب صدیقی, نوید کامران بلوچ،معروف افضل کے نام زیر غورہیں ۔گریڈ 22کے ان تینوں آفسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے۔ مستقل سیکرٹری آبی وسائل کی پوزیشن بھی گزشتہ ماہ سے خالی پڑی ہے۔ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن کی پوزیشن بھی 15مارچ کو خالی ہوگئی ہے۔ سیکرٹری صنعت وپیداوار اظہر علی چوہدری 8اپریل کو ریٹائر ہوجائینگے۔

تازہ ترین