• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سیاہ لباس،دوپٹا اوڑھ کر لواحقین سے اظہارِہمدردی کیا‘

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے سیاہ لباس اوردوپٹا اوڑھ کر لواحقین سےاظہارِہمدردی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈکی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے میں مرنے ہونے والے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لیے ویلنگٹن کی مسجد کے باہر پھول رکھے اور سیاہ لباس اور دوپٹا اوڑھ کر لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کابینہ میں گن پالیسی میں تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پرکل بات کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ نوجوانوں کی بحالی کے لیے اسکولوں میں سیشن رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے10 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز دینے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین