• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ پیٹرکس ڈے،شکاگو کا دریا سبزرنگ میں تبدیل


سینٹ پیٹرکس ڈےپرشکاگو کا دریا سبزرنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔

دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے زوروشور سے منایا گیا جسکی مناسبت سے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیاگیا ۔

اس موقع پرجہاں دریائے شکاگوکو ہرے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے وہیں پریڈ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد بھی روائتی ملبوسات میں سڑکوں پر نکلتے ہیں جن میں ہرا رنگ نمایاں ہوتا ہے ۔

اسی حوالے سے شکاگومیں بھی پریڈ منعقد کی گئی جس میں مختلف بینڈ، بیگ پائپر اور روایتی ملبوسات پہنے لوگ گروپ کی صورت میں پریڈ میں حصہ لیتے ہیں جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

لندن اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سینٹ پیٹرک تقریبات ہوتی ہیں ۔

تازہ ترین