• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پریڈ11؍سیکورٹی فیچرز والے دعوت نامے جاری

اسلام آباد (حنیف خالد) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کے دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں ہر دعوت نامے پر 11 سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ مہمان خصوصی وزیراعظم ملائیشیا اور دوسری شخصیات 22 مارچ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گی کل مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی فائنل ریہرسل، اردگرد کی سڑکیں بند رہے گی۔ دعوت نامہ کمیٹی سنٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی نے آئی ایس پی آر کی وساطت سے جو دعوت نامے جاری کئے ہیں۔ ان میں 10 خصوصی ہدایات ہر مہمان کیلئے تحریری طور پر دے دی گئی ہیں۔ 6 سال سے کم عمر کے بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی بھارتی وزیراعظم مودی کی طرف سے پاکستان کی سکیورٹی کو اب تک جن خطرات کا سامنا ہے ان کے دوران پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کی صبح 9 بجے منعقد کرنے کے پاکستان آرمڈ فورسز اور حکومت پاکستان کے فیصلے کو دنیا بھر کے ملکوں کے دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں متعین سفیروں نے انتہائی دلیرانہ اور خوداعتمادی کا فیصلہ قرار دیا ہے۔ پریڈ گرائونڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان ڈے پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوسرے دوست ملکوں کی اہم شخصیات بھی ڈائس پر صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمود عباسی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی موجود ہوں گے۔
تازہ ترین