• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج فراڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ دو برس بعد کراچی سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد اور کراچی کے 217شہریوں سے حج کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ دو برس روپوش رہنے کے بعد کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الہاشمی ٹریول ایجنسی کے مالک اور کیس کے مرکزی ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے منگل کی شام کو حراست میں لیا جسے آج تفتیش کیلئے ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سید ناصر حسین نقوی کیخلاف ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل میں 2017اور 2018 میں تین مقدمات درج ہوئے جسکے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا اور عدالت نے اسکو ان مقدمات میں مفرور قرار دیا ہوا تھا، ملزم کراچی اور اسلام آباد میں الہاشمی ٹریول اینڈ ٹورر کمپنی اورالہاشمی حج اینڈ عمرہ سروسز کے نام سے دو کمپنیاں چلا رہا تھا۔
تازہ ترین