• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت: شہید 6 لیویز اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ


بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح شرپسندوں کے لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے 6اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے لیویز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ،کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل عامر مختار، کمشنر سبی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ لعل کٹائی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، لیویز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران شر پسند وں کی فائرنگ کے باعث 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےشہید ہو گئے۔

تازہ ترین