• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات اچھے، جلد دونوں کے حکام ملاقات کرینگے، ٹرمپ

کراچی (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے، دوسری جا نب ایک امریکی عہدیدار نے کہاکہ ہےکہ امریکا نے پاکستان سے کہا اگر بھارت پر مزید دہشتگرد حملے ہوئے تو یہ انتہائی مشکلات کاسبب بنیں گے،دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات یا پھر تنہائی کا سامنا، اب پاکستان خود فیصلہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان کی قیادت کیساتھ ملاقات ہوگی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی یہ ملاقات کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہوگی،کسی اور امریکی عہدیدار نے بھی تاحال صدر کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔دوسر ی جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے وائٹ ہائوس کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو میںکہاہے کہ امریکا دیکھناچاہتا ہے کہ پاکستان جیش محمد اور لشکر طیبہ کیخلاف ٹھوس اقدامات کر ے اور اگر پاکستان ان گروپس کےخلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرتا اور یہ گروپس کوئی دہشتگرد حملہ کرتے ہیں تو اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگاجو پاکستان اور بھارت کیلئے خطرناک ہے۔

تازہ ترین