• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایس ایس اور بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہیں، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے  گڑگاؤں واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی قوت حاصل کرنے کے لیے نفرت اور تعصب پھیلا رہی ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نفرت اور تعصب کی وجہ سے ایسے واقعات کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر گڑگاؤں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے پر دھاوا بول دیا تھا۔

تازہ ترین