• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس آئی کے میجرجنرل فیض اورآئی ایس پی آرکے میجر جنرل آصف غفور سمیت 46 فوجی افسروں کو ہلال امتیاز

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صد رمملکت عارف علوی نےیوم پاکستان کے موقع پر ایوان صد رمیں ایک پر وقار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایا ں شخصیات کو اعلیٰ فوجی اور سول اعزازات دیئے ۔ وفاقی وزراء ، مسلح افواج کے سربراہوں ،پارلیمنٹرنز ، شہدا کے اہل خانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ صدر مملکت نے سانحہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے بے مثل جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایبٹ آباد کے نعیم رشید کیلئے نشان شجاعت کا اعلیٰ اعزاز دیا ، جو پاکستان ہائی کمشنر مرحوم کے لواحقین کو دیں گے ۔ہاشو فائونڈیشن کے چیئرمین صد ر الدین ہاشوانی اور شعیب سلطان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ لیفٹننٹ جنرل زاہد حمید ، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور ، آئی ایس آئی کے میجر جنرل فیض حمید سمیت مسلح افواج کے 46 افسروں کو ہلال امتیاز (ملٹری ) دیا گیا ۔ ممتاز کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا ، گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو ستارہ امتیاز ، اداکار ریما کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور اداکار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیا گیا ، تقریب دوحصوں میں ہوئی پہلے حصے میں صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر قومی خدمات پر 46 فوجی افسروں کو ہلال امتیاز ملٹری سےنوازا ان میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید،ائیر مارشل سید نعمان علی ، میجر جنرل نعیم نقوی، میجر جنرل سلیم احمد خان، میجر جنرل طاہر مختار، میجر جنرل ارشد محمود ، میجر جنرل طارق محمود ستی ، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز ،میجر جنرل راحت عباس ، رئرایڈمرل سید اسد کریم ، ائر وائس مارشل ندیم طارق، میجر جنرل نعمان ہاشمی ، ائر وائس مارشل شہاب شفقت، ائر وائس مارشل خالددبیر، ائر وائس مارشل سلمان احسن بخاری ، میجر جنرل رضوان افضل، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل امجد احمد بٹ ، میجر جنرل فیض حمید، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل نادرخان، میجر جنرل چراغ حیدر، رئر ایڈمرل زین ذوالفقار ، رئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی، رائر ایڈمرل زاہد الیاس ، رئر ایڈمرل زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید ، میجر جنرل سعید احمد ناگرا، میجر جنرل امجد علی خان خٹک ،میجر جنرل اظہر رشید، میجر جنرل علی عامر اعوان ، میجر جنرل عابد لطیف کان ، میجر جنرل محمد سعید ، میجر جنرل اختر نواز ، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات ، میجر جنرل آصف غفور ، میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر ، رئر ایڈمرل محمد شفیق ، ایر وائس مارشل عمران خالد،میجر جنرل لیاقت علی شامل ہیں ۔ 7شخصیات کو ہلال امتیاز سے نواز گیا ان میں ظہیر ایوب بیگ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات ، وسیم اکرم ، وقار یونس، ڈاکٹر مائیکل جانسن، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان شامل تھے۔ تمیمی گروپ سعودی عرب کے سردار محمد الیاس اور وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان کے اعزاز دیئے گئے ۔ جرات و دلیری کا مظاہرہ کرنے پر 4 شخصیات کو ستارہ شجاعت دیا گیا ان میں محمد ادریس شہید کوئٹہ ، نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی ، اسد علی ، انجینئر میرمعراج احمد شہیدشامل ہیں ، ڈاکٹر آصف رحمان، ڈاکٹر ضیاالحق، ڈاکٹر سٹیفن ، ڈاکٹر جیمز، سابق سیکرٹری سید ابو احمد عاکف، پیر محمد دیوان ،ثمر علی خان ، عقیل کریم ڈھیڈی ، صائمہ شہباز ملک اور نیلوفر سعید ، سمیت 13 شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کیا گیا ، نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ، اینکر پرسن ارشد شریف، انجینئر ناصر محمود خان،اداکارہ ریما خان، لقمان علی افضل، ثناءاللہ گھمن، ڈاکٹر رشید مسعود خان کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔ڈاکٹر نوید شیروانی ، واجد خان ممبر یورپی یونین پارلیمنٹ کو ستارہ قائد اعظم عطا کیا گیا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وطن عزیز کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر 23 شخصیات کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ان میں حنیف بشیر، عمران عقیل ، قمر زمان ، محمد فیاض ٹیپو ، سید نعمت اللہ ، سید غائب علی شاہ، حاجی زاید خان، خوشحال خان، میجر جنرل رضوان افضل، محمد یونس ، ساجد حسین ، عمر ساجد شہید ، ڈاکٹر خالدخان نعمان ظفر، وجاہت اللہ آفریدی ، سید محمد عمر جیلانی شہید ،صوبیدار میجر اللہ دتہ شہید، محمد اقبال، سید فواد علی شہید، مہیب خان، شہید ، سید شاہ رخ حیدر، صائم شہید، اکرم خان شہید شامل ہیں ۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر 5 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا گیا ان میں وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم، فلائٹ لیفٹننٹ محمد صدیق شیخ ، ڈاکٹر اکرام علی ملک ، اداکار ہ مہوش حیات اور (پشتو) گلوکار سردار علی ٹکر شامل تھے ۔صدر مملکت نے اعزاز یافتگان کو مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہا رکیا۔ایوان صدر میں قومی اعزازات عطائیگی تقریب میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے نام پر سب سے زیادہ پذیرائی ہوئی اور تالیاں بجائی گئیں ۔کابینہ سیکرٹری نے ہلال امتیاز ملٹری عطاکر نے کیلئے جب میجر جنرل آصف غفور کانام لیا تو استقبالیہ ہال کے دونوں جانب موجود سینکڑوں شرکاء نے پر جوش تالیوں سے ان کا خیر مقدم کیا۔تقریب کے بعد میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں بنانے والوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا جس میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی انہوں نے جنرل آصف غفور کو مبارک باد دی۔

تازہ ترین