• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا انتہاء پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے،عظمت حرمین شریفین کانفرنس

لاہور ( نمائندہ جنگ )اسلام کا انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسلام کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے اسلام اور مسلمانوں کے دوست نہیں ہیں ، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور حرمین شریفین کا پیغام ہی امن و سلامتی اور مکالمہ ہے ، سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ قابل قدر ہیں، سانحہ نیوزی لینڈ امن ، محبت اور رواداری کی بات کرنے والوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے ، تمام مذاہب کی تعلیمات دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہیں ، تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی ہونی چاہیے ، ، یہ بات دفاع حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام لندن میں ہونے والی عظمت حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ، کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور دفاع حرمین شریفین کونسل کے امیر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ، کانفرنس کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ تھے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد مخدوم ، مولانا حافظ محمد سعید مکی ،مولانا مفتی عبد الوہاب ، مولانا عطاء اللہ خان ، مولانا قاری طیب عباسی ، مفتی عبد الرحمن نظامی ، مولانا شعیب میر پوری ، مولانا مفتی محمد امین بنڈورہ ، ڈاکٹر ہارون سادات ، مولانا مفتی محمد لقمان ، مولانا محمد عبد اللہ ، پیر احتشام الحق ، مولانا قاری امین چشتی ، لارڈ محمود خان ، بشپ منور شاہ ، علامہ سجاد کاظمی ، لارڈ ایم کے پاشا ، پروفیسر زاہد ، سردار مستان سنگھ ، ڈاکٹر ذوالفقار، بریسٹر عبد الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مکتہ المکرمہ اور مدینہ منورہ امن و امان اور سلامتی کے مرکز ہیں۔
تازہ ترین