• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری تقریبات میں مدعونہ کرنیکاحکومتی طرزعمل آمرانہ ہے، اپوزیشن، معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (فاروق اقدس/نمائندہ جنگ) اپوزیشن کے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن نے قومی سطح کی سرکاری تقریبات میں پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں کے رہنمائوں کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے حکومت کا آمرانہ اور غیر جمہوری طرز عمل قرار دیا ہے اور اسے قومی سیاسی رہنمائوں کی تضحیک سے تعبیر کرتے ہوئے اس معاملے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین