• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اےاین پی ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ہو گئے

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی نگرانی میں اے این پی ضلع پشاور کے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ انتخابات میں ضلعی کونسل کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انتخابی نتائج کے مطابق ملک فرہاد خان اے این پی ضلع پشاور کے صدر، سردار زیب خان سینئر نائب صدر، سید دلاور نائب صدر اول، فضل الہٰی نائب صدردوم، نصر اللہ خان جنرل سیکرٹری، عزیز غفار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خان صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مکمل شاہ جائنٹ سیکرٹری، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات، مکمل شاہ جائنٹ سیکرٹری، روزینہ خان نائب صدر خواتین، زیبا آفریدی جائنٹ سیکرٹری ، گل فراز سیکرٹری ثقافت اور ملک فقیر علی خان سالار منخب کر لئے گئے۔ اے این پی یونین کونسل شیریکرہ متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے اے این پی ضلع پشاور کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی ہے۔
تازہ ترین