تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔
سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اوردیگرامراض کےباعث 24گھنٹوں کے دوران 3 بچےانتقال کرگئے ہیں۔
زرائع محکمہ صحت کےمطابق بچوں کی عمریں 11 روز،6 روزاور تین دن تھی۔
اپریل میں انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد 27 اور رواں سال میں 227 ہو گئی ہے۔