• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کی جانب سے افسران اور جوانوں میں اعزازات کی تقسیم

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے آج بحریہ ٓاڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کیے ۔

ستارہ امتیاز ملٹری حاصل کرنے والوں میں کموڈور محمد ارشد، کموڈور ایم عبدالرحمٰن قریشی، کموڈور مسعود الحسن، کموڈور سید فیصل حمید، کموڈور جمیل اختر، کموڈور خالد ثمر، کموڈور زاہد اقبال ،کموڈور آصف حسین بیگ، کموڈور اول خان، کموڈو مظہر محمود ملک، کموڈور محمد جہانزیب احسن اور کموڈور وقار محمد شامل تھے۔

تمغہ امتیاز ملٹری کا اعزاز کمانڈر محمد اسلم،کمانڈر مدثر جاوید، کمانڈر جواد حسین ، کمانڈر محمد امجد، کمانڈر محمد فیاض، کمانڈر راشد حسین، کمانڈر نوید اسلم، کمانڈر فیصل امتیاز، لیفٹیننٹ کمانڈر عجیب اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر راشد ممتاز خٹک اور لیفٹیننٹ کمانڈر قراةالعین کو تفویض کیا گیا۔

تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں کیپٹن امتیاز علی، کمانڈر اورنگزیب وزیر خان، لیفٹیننٹ صبیح غیاث، لیفٹیننٹ انوش خالد، لیفٹیننٹ احمد حسن، لیفٹیننٹ قاضی ایم ہمایوں خلیل، سب لیفٹیننٹ خورشید احمد، اورنگزیب سی ایم ای اے(ایچ)، عبدالحمید سی ڈی اےIV ، واجد محمود سی ڈی اےIV ، شکیل رضا ایل ایم ای ایم(ایم) ،راجہ صداقت حسین ایل سی ڈی ٹی، لیاقت حسین شاہ ایل سی ڈی ٹی، ایم لطیف جاوید ایل سی ڈی ٹی، عبدالرزاق ایم ای ایم (ایچ) ٰI ، سعید اکبراے/ ایل سی ڈی ٹی، دیدار علی سی ڈی ٹیI ، تنویر احمد سی ڈی ٹی I ، عاصم شہزاد، ڈبلیو ای ایم(ایس)I ، محمد غلام فرید میرینI ، محمد قربان سی ڈی ٹی I اور محمد آصف سی ڈی ٹیI شامل تھے۔

علاوہ ازیں سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو 22 تمغہ خدمت (ملٹری ) کلاس ۔I، 42 تمغہ خدمت (ملٹری ) کلاس ۔IIاور 19تمغہ خدمت (ملٹری ) کلاس ۔IIIبھی تفویض کیے گئے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے 69 افسران، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین