• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے سیریز کیلئے پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے روحیل نذیر کو پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔یونس خان اور ندیم خان کے ساتھ ابھی تک معاملات طے نہیںہوسکے ہیں اس لئے دورے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کو منیجر اور کوچ مقر ر کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں سنچری بنا چکے ہیں۔پاکستان ٹیم 30اپریل کو کولمبو روانہ ہوگی دورے میں دو چار روزہ اور تین پچاس اوورز کے ایک روزہ میچ ہوں گے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔روحیل نذیر(کپتان)، محمد طحہ (نائب کپتان)، عباس آفریدی، اختر شاہ، باسط علی، حیدر علی، محمد حارث، خیام خان (وکٹ کیپر)، محمد حارث، محمد جنید، محمد وسیم، نیاز خان، صائم ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم اکرام۔پہلا چار روزہ میچ تین مئی کو گال میں کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین