• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گیم آف تھرونز‘ ‘کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ

نیویارک (ایجنسیاں)شہرہ آفاق فینٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کے آٹھویں اور آخری سیزن کو جاری کردیا گیا۔’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو امریکا میں 14 اپریل کی شب جاری کیا گیا تھا، جو کئی ممالک میں 15 اپریل کو ریلیز کی گئی۔یہ توقعات پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ ’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گا اور یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کی پہلی قسط ہی تہلکہ مچا دے گی۔’گیم آف تھرونز’ کی پہلی قسط کے لیک ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے تھے، تاہم ڈرامے کی پہلی قسط لیک ہونے سے بچ گئی۔’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہوگا اور ڈرامے کی پہلی قسط 50 منٹ پر مشتمل ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو دنیا بھر کے ایک کروڑ 74 لاکھ افراد نے دیکھا۔یہ پہلا موقع تھا کہ ’گیم آف تھرونز’ کی کسی قسط کو اتنے افراد نے دیکھا ہو، اس سے قبل ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کے پاس سب سے زیادہ افراد کے دیکھے جانے کا ریکارڈ تھا۔’گیم آف تھرونز’ کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کو ایک کروڑ 69 لاکھ افراد نے دیکھا تھا جب کہ ساتویں سیزن کی پہلی قسط کو ایک کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ کے ہر سیزن کو اوسطاً 3 کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھتے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے آخری سیزن کو اس سے دگنے افراد دیکھیں گے۔ڈرامے کو نشر کرنے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’ایچ بی او‘ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ گزشتہ قسط کے مقابلے میں اس بار ڈرامے کو آن لائن دیکھنے والے افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا۔ڈرامے کی کی کہانی امریکی فنٹیسی ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ سے لی گئی ہے۔

تازہ ترین