اسلام آباد ہائی کورٹ نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کے خلاف ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل سننے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی، پاکستان اسپورٹس بورڈ ایڈجوڈیکیٹر نے سلمان اقبال بٹ پر عائد پابندی کو غیرآئینی قرار دے کر ختم کردیا تھا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ سے پابندی ختم کرنے کے پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا تھا۔