• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور انتظامیہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک بہائو کی بحالی میں ناکام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اسلام آباد ایکسپریس وے پرٹریفک کا بہائو برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے صبح اور شام کے اوقات میں 4گھنٹے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، جس نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائم نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے مکینوں کو سخت ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس اس شاہراہ پر ٹریفک کو لین اور لائن کی خلاف ورزی رکوانے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں کی حاضری اور چھٹی کے اوقات میں مسافروں کو روزانہ کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ کی کشادگی کا باقی ماندہ کام جلد شروع کیا جائے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے اور لین لائن کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائے۔
تازہ ترین