تھر کے مختلف علاقوں میں 20 ڈاکٹروں سمیت 32 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔
تھر کے مختلف علاقوں میں 20 ڈاکٹروں سمیت 32گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہواہے، گھوسٹ ڈاکٹروں کا انکشاف نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے صحت مراکز کے دوروں کے دوران ہوا، 20 ڈاکٹرز کاغذات میں تعینات ہیں لیکن بڑےشہروں میں اپنا کاروبار کررہےہیں۔
ڈی ایچ او تھر ڈاکٹر ارشاد میمن کے مطابق ڈاکٹروں کےعلاوہ محکمہ صحت کے12 ملازمین بھی گھوسٹ ہیں۔
ڈاکٹر اور عملہ فرائض انجام دیئے بغیر ہی تنخواہیں لے رہا ہے، ڈی ایچ او تھر کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ڈاکٹروں اورعملےکےخلاف کارروائی کے لیے حکام کو لکھ دیا ہے۔