• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ڈھونگ ہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات ڈھونگ ہیں، کشمیری عوام نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار بھارتی ایجنسی را پاکستان پرجنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے لئے بھارت پلواما جیسا ایک اور ڈرامہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کوسٹل ہائی وے کے واقعے میںبھارت اور افغانستان ملوث ہیں جو پاکستان کے حالات خراب کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین