• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں این ای ڈی یونیورسٹی کو بہترین ایجاد کا ایوارڈدیا گیا

ٹوکیو (عرفان صدیقی) ایشین سول انجینئرنگ کوآرڈی نیٹنگ کونسل کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کو زلزلہ سے محفوظ رکھنے والے مٹی کے گھر تیار کرنے پر بہترین ایجاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس شاندار ایجاد اور کارکردگی پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو جاپان میں ہونے والی کانفرنس میں خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ایوارڈ نہ صرف ہمارے ادارے بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہا ماضی میں بلوچستان میں آواران کے مقام پر آنے والے زلزلے کے بعد این ای ڈی کے سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ طلباء نے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر مٹی سے 15؍ ہزار ایسے گھر تعمیر کیے تھے جو زلزلے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
تازہ ترین