• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فلموں میں پولیس کا مجرموں کا پیچھا کرنا تو عام بات ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک کار کا پیچھا کر رہے ہیں۔ 

پولیس کا مستقل پیچھا کرنے کے بعدمجرم کی گاڑی چنگل میں پھنس گئی اور پولیس نے مجرم کو دھر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکاروں نے یہ پیچھا معمول کی چیکنگ کے دوران ملزم کے نہ رُکنے پر شروع کیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔