• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پرانی جسمانی حالت پر واپس آنا اتنا مشکل ہوگا؟‘‘

بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ’ہریتھک روشن‘ نے جم میں ورک آئوٹ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہریتھک روشن اپنی آنے والی فلم ’سپر 30‘ کی شوٹنگ کے اختتام پر اپنی پرانی جسمانی حالت پر واپس آنے کے لیے سخت ورزشیں کرتے ہوئے کوشاں ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ’کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ پرانی جسمانی حالت پر واپس آنا اتنا مشکل ہوگا۔‘


انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے #doitforyou #workonyourself اور #NoPainNoGain جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا ہے جس پر اداکار ٹائیگر شروف اور رنویر سنگھ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےاور انہوں نے کمنٹ کر ڈالا۔

ٹائیگر شروف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے ’پہلے سے بہتر انداز میں واپسی‘، جبکہ رنویر سنگھ نے کمنٹ میں بیک گراؤنڈ ساؤنڈ ٹریک کی تعریف کی ہے۔

’’پرانی جسمانی حالت پر واپس آنا اتنا مشکل ہوگا؟‘‘
ہریتھک روشن بھارتی ریاضی دان آنند کمار اور  ہدایتکار وکاس بھل کے ہمراہ

ہریتھک روشن فلم ’سپر 30‘ میں پٹنہ سے تعلق رکھنے والے بھارت کے سب سے ذہین ریاضی دان ’آنند کمار‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے 2002ء میں ریاضی میں کمزور بچوں کو پڑھانے کے لیے ’سپر 30‘ نامی ایک انسٹیٹیوٹ قائم کیا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ایکشن اداکار ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ فلم ’سپر 30 ‘میں ان کا کردار بالکل نیا ہے اور انہوں نے اس طرح کا کردار پہلے کبھی نہیں نبھایا۔

واضح رہے کہ وکاس بھل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سپر 30‘ رواں سال 26 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین