آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کی فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘ کانیا دھواں دھار ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ڈیوین جانسن ،ادریس البا، جیسن اسٹیتھم،ونیسا کربی،ہیلن مرن،رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیل ایچ موریٹیزاورکرس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

ہوبس اینڈ شاؤ یونیورسل پکچرز کے تحت 2اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید