مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اٹلی جبکہ ایک کا اسرائیل سے ہے جبکہ سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی نے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا کہا ہے۔
علم میں رہے کہ خبر ایجنسی نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی میڈیا نے صرف ایک سیاح کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کا بتایا۔