• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا جینا، مرنا سندھ کے پانی اور انہی مسائل سے جڑا ہے، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا سندھ کے پانی اور انہی مسائل سے جڑا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ 8 ماہ سے اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا سندھ کے پانی اور انہی مسائل سے جڑا ہے، ہمیں مزاحمت کی سیاست کرنی آتی ہے، جب ہمیں آپ دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ کا مستقبل دریا سے منسلک ہے اس کا پانی کیوں بند کیا جارہا ہے، آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہمیں کینالز پر اعتراض ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر ہم نے تحریک چلائی تھی، اچھا ہوتا کہ ہم عوامی مسائل پر بات کرتے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع انداز میں چلا رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید