• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق میں ہلچل کے بعد کیا پنجاب میں بھی ہوگی اکھاڑ پچھاڑ؟ کیا صوبے میں تبدیلی آنے والی ہے؟ ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کینیڈا کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ،گورنر پنجاب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہگورنر پنجاب چوہدری سرور موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گےاورپنجاب کی صورتحال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت ہوگی ۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کینیڈا کے دورے کے بعد وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق سے ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے صوبائی کابینہ میں فوری تبدیلیوں کا امکان مسترد کردیا، صوبائی کابینہ اجلاس کےبعد پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعلیٰ کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلی کریں، لیکن فی الحال ایسی کوئی بات زیر غور نہیں۔

تازہ ترین