• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسدعمرواپس آجاؤ‘آپ کی ضرورت ہے وفاقی وزراء‘مشیروں کی سوشل میڈیا پرمہم

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وزراء اور رہنماؤں نے مستعفی وزیرخزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر باقاعہد مہم شروع کر رکھی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کسی نہ کسی وزارت کے ساتھ کابینہ کا حصہ بن جائیں۔ زلفی بخاری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں آپ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریںگے۔

تازہ ترین