• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بدلنے سے نہیں ضمیر بدلنے سے بہتری آئے گی،اشر ف آصف جلالی

لاہور(خبرنگارخصوصی )تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اسد عمر کے استعفی اور دیگر وزرا کی تبدیلی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاوزیر بدلنے سے نہیں ضمیر بدلنے سے بہتری آئے گی۔مسائل چہرے بد لنے سے نہیں نظام بدلنے سے حل ہوں گے۔شب برا ت یہی پیغام دے کر جا رہی ہے اتنا مچھلی کیلئے پانی ضروری نہیں جتنا پاکستان کیلئے نظامِ مصطفی ؐ ضروری ہے ۔اجتماعی توبہ سے معیشت کے بند دروازے کھل سکتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں پہلے حکمرانوں نے بھی ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا مگر ملکی معیشت کو بچانے کا نعرہ لگا کر آنے والے یہ حکمران معیشت کو مزید ڈبوتے نظر آرہے ہیں۔سودی قرضے ملک کوکبھی آسودگی اور خوشحالی نہیں دلا سکتے۔پاکستان اپنی ترکیب اور مزاج کے لحاظ سے معیشت کے اسلامی اصولوں کے ذریعے خوشحال ہو سکتا ہے۔موجودہ حکمران آٹھ ماہ میں قوم کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔
تازہ ترین