• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک: عامر خان کی ٹیرنس کرافورڈ سے فائٹ شروع

نیو یارک میں باکسر عامر خان کی امریکی حریف ٹیرنس کرافورڈ سے فائٹ شروع ہو گئی ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ٹرینس کرافورڈ کے درمیان ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کے لیے فائٹ نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میںشروع ہوگئی ہے، مقابلے سے پہلے گزشتہ روز دونوں باکسرز کا وزن ہوا۔

امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری بار رنگ میں اُتررہے ہیں، ٹیرینس نے کیریئر میں اب تک 34 مقابلے کیے ہیں جس میں سے 25 میں اُنہوں نے حریف کو چاروں شانے چت کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کھائی ہے جبکہ اُنہوں نے 20 مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔

دونوں باکسرز کے وزن کے دوران ٹیرینس کرافورڈ کا وزن146 کلو اعشاریہ چار پونڈ رہا جبکہ عامر خان کا وزن 146اعشاریہ 6 پونڈ رہا۔

تازہ ترین