• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شاداب کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے‘

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، اُن کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔


ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں آئی ہے اُن کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔ اگر اب بھی رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔

اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے، اُمید ہے شاداب خان ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارا اہم پلیئر ہے لیکن بدقسمتی سے اچھی خبر نہیں ہے شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جارہا ہے اگر اب بھی رپورٹ درست نہیں آتی تو وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پانچ سے چھ ہفتے ہیں، اُمید ہے شاداب دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

تازہ ترین