• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں فعال کردار ادا کریگی،شاہی سید

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہے، ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،عوامی مسائل کے حل کا احساس سیاسی ورکر کا خاصہ ہوتا ہے پارٹی ورکرز ہمہ وقت عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں رہتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ اے این پی ورکرز شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہتے ہیں اے این پی مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں فعال کردار ادا کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی کے علاقے گلشن غازی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء لعل ولی اور مسلم لیگ کے رہنماء گل ولی خان نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، تقریب سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،ضلعی صدر ارشد سہیل نے نے بھی خطاب کیا ، شاہی سید نے مزید کہا کہ پختونوں کے مسائل کے حل کی اہلیت صرف عوامی نیشنل پارٹی ہی رکھ سکتی ہے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

تازہ ترین