• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (ایجنسیاں)اتوارکو کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن روندو کھلاڑی ہیں جو آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ اٹھاکربھاگ جاتاہے ‘ الیکشن میں جب فضل الرحمن کی وکٹ گری تو اب وہ نہ خود کھیلو گا نہ کسی کو کھیلنےدونگاکی پالیسی پر چل نکلے ہیں۔فضل الرحمن کی سیاست میں مثال کرکٹ کے بارہویں کھلاڑی کی ہے‘فضل الرحمن جب اس دفعہ پارلیمنٹ سے محروم ہو گئے ہیں تو انہوں نے یہ عہدکیا کہ جب تک میں نہیں ہو ں توپارلیمنٹ نہیں رہے گی‘ہر روز کہتا ہے میں 10لاکھ لوگ اسلام آبادلائوں گا‘یہ ان کی بھول ہے‘ موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کریگی۔
تازہ ترین