• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بورڈ نے پلاٹس نیلامی کی آفرز منظوری کرلیں

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے اجلاس میں 8سے11اپریل تک ہونیوالی پلاٹوں کی نیلامی میں آنے والی آفرز کی منظوری د یدی جس سے ادارے کو گیارہ ارب روپے کا ریو نیو ملے گا۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت ہونیوالے اس اجلاس میں 17th ایونیو کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظو ری دی گئی کیونکہ سیکٹر ایچ سولہ میں ماڈل جیل کی دیوار بالخصوص مغربی دیوار ماسٹر پلان کی الا ئنمنٹ کی خلاف ورزی کرکے تعمیر کی گئی ہے ۔ اجلاس ایف ٹین مرکز کے پلاٹ ( سابقہ مارگلہ ٹاور ) کا کیس بھی زیر غور آ یا۔
تازہ ترین