• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی منی لانڈرنگ، پانچواں ملزم گرفتار

نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم آفتاب کو زیر حراست ملزم شاہد شفیق سے تحقیقات میں انکشافات پر گرفتار کیا گیا ہے، یہ دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب محمود فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اور غیرقانونی طور پرشریف فیملی و دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔

دونوں ملزمان نے باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر شریف فیملی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب حکام ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعاکریں گے۔

نیب کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں جن سے دوران تحقیقات شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین