• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن پی سی بی گورننگ بورڈ نعمان بٹ ایڈجوڈیکیٹر کی تقرری پر معترض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ او ر بورڈ آف گورنرز کے درمیان جاری تنازع میں نعمان بٹ کے وکیل نے جسٹس افضل میراں کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کے خلاف ایڈ جوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کی سماعت کی۔ نعمان بٹ کے بجائے ان کے وکیل شیغان اعجاز پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین احسان مانی ایڈجوڈیکٹر تعینات نہیں کر سکتے جس کے بعد سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ پی سی بی اگلی سماعت میں تحریری جواب دے گا ۔ قانونی مشیر پی سی بی تفصل رضوی نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت نعمان بٹ کے خلاف شکایت پر کارروائی کررہا ہے۔ شکایت گورننگ بورڈ کے رکن اسد اللہ خان نے کی تھی۔ اسد اللہ خان بھی احسان مانی کی طرح وزیر اعظم کے نامزد کردہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نعمان بٹ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ جس آئین کے تحت وہ منتخب ہوئے اسی پر اعتماد نہیں ۔ آئین کے تحت کارروائی ایڈجوڈیکٹر کے پاس بھیجی گئی ہے۔ پی سی بی کی طرف سے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کوئٹہ کے صدرشاہ دوست اور فاٹا کے صدر کبیر احمد خان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹس ریجن صدور کو بھیجے گئے ہیں گورننگ بورڈ کے اراکین کو نہیں۔
تازہ ترین