• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان میں ریلیف اور بہتر کوالٹی اشیائےخورو نوش فراہم کی جائیں گی، اکرم چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب و کنوئنیر پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع لاہور میں 33رمضان بازاروں ،ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، رواں سال ماہ رمضان میں شہریوں کو گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ریلیف اور بہتر کوالٹی اشیائے خور و نوش فراہم کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ میں اڑھتیوں کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے منڈی میں سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔
تازہ ترین