• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چینی کھلاڑی نے ایک منٹ میں 7بار ہالف کورٹ باسکٹ بال شاٹ مار کرگنیز ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ۔

چین کے صوبے Shaanxi کے شہر Xi'anسے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے کھلاڑیXu Changqingنے اپنے اس کارنامے کیلئے دوستوں کا شامل کیا جو اُسے باسکٹ بال دیتے گئے اورXu Changqing بال باسکٹ کرتا گیا کہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باسکٹ بال کے کھلاڑی نے گنیز ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور بلا آخر کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ایک منٹ کے دوران ایک نہ دو پوری7بار ہالف کورٹ باسکٹ بال شاٹ مار کرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔