• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا، نوجوان کا ونگ سوٹ جمپنگ کا مظاہرہ


خطروں کے کھلاڑی کرتب بازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے اس میں اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

اپنا شوق پورا کرتے ہوئے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جس نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیاکے ہزاروں فٹ بلند پہاڑکے سرے پر پہنچ گیا۔

ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی نے بلندوبالاپہاڑ سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف تیز ترین رفتار سے ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ پہاڑوں کی بھی سیر کو اور پیراشوٹ کی مدد سے باآسانی زمین پر لینڈ کر گیا۔