• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36سالہ شخص کی خودکشی ، اراضی کے تنازع پر ایک شخص قتل

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں36سالہ شخص نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی۔چوکی طارق آبادکے سب انسپکٹر فیروز خان نے بتایاکہ فرخ ممتاز ٹیکسی چلاتاتھا ۔ دریں اثناء تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے پنج گراں میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص ہارون خضر کو قتل کردیاگیا،پولیس نے مقتول کے بھائی رضوان خضر کی رپورٹ پر شکیل کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثناءتھانہ کورال کی حوالات میں محبوس شہباز نامی ایک ملزم نےحوالات کی دیوار سے ٹکریں مارکر خود کشی کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کرکے بچالیا گیا ۔ ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تازہ ترین