• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھوں سے محروم 10 سالہ بچی نے رائٹنگ مقابلہ جیت لیا



چین سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی سارہ ہائنسلے نے دونوں ہاتھو ں سے محروم ہونے کے باوجود ’زینر بلوزرنیشنل ہینڈ رائٹنگ کانٹیسٹ‘ میں ’نیکولس میگزم  ایوارڈ‘ جیت لیا۔

بین الاقوامی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق 10 سالہ سارہ پیدائشی طور پرہی دونوں ہاتھوں سے محروم تھی۔ اس محرومی کے باوجود وہ کسی قسم کے کام کو ایک عام بچے کی طرح یا اس سے بہتر طور پر انجام دینے سےگھبراتی اور کتراتی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہینڈ رائٹنگ کے ٹیسٹ میں نیکولس میگزم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ نیکولس میگزم ایوارڈ ذہنی یا جسمانی معذوری کے شکار بچوں کو دیا جاتا ہے جبکہ اس ایوارڈ کے لیے ہونے والے مقابلوں کے ججز پیشہ ورانہ تھراپسٹ ہوتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سارہ کا کہنا تھا کہ اس نےکبھی اس کام کو مشکل نہیں سمجھا اور اسکول میں اس کی پریکٹس بھی کرتی تھی۔

ننھی سارہ نےمزید کہا کہ ’مجھے بے حد فخر محسوس ہوا اور میں اُمید کرتی ہوں کہ وہ سارےلوگ جن کو ایسے چیلنجز کا سامناہے، مجھے دیکھ کر سبق حاصل کریں اور سمجھ جائیں کہ اگر آپ اپنی پوری کوشش کر کے محنت کریں توہرکام کر سکتے ہیں۔‘

خوبصورت لکھائی اور پڑھنے کے شوق کے ساتھ ساتھ سارہ آرٹ، بائکنگ اور سوئمنگ کی بھی شوقین ہے۔

تازہ ترین