• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری:ایوان لگاتار ہنگاموں کی آماجگاہ بنا رہا

(محمد صالح ظافر خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کے دسویں اجلاس کا اولین ہفتہ جمعۃ المبارک کو پورا ہو جائے گا اور یہ مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائے گا اس دوران ایوان لگاتار ہنگاموں کی آماجگاہ بنا رہا ہے، حکومت حزب اختلاف کے ساتھ تعلقات کار قائم کرنے میں بدستور ناکام ہے اس عرصے میں اسپیکر اسد قیصر نے متحارب جماعتوں کے رہنمائوں سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں لیکن مفاہمت کا کوئی امکان پیدا نہیں ہوا۔حکومت کا صاف جواب ہے کہ اس کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے اس کی قیادت کیلئے وہ عزت و احترام یقینی بنایا جائے جو اس نے اپنے دور میں حکومت اور اس کے اکابرین کیلئے روا نہیں رکھا۔ دوسری جانب حزب اختلاف کا اصرار ہے کہ حکومت ہر چند دھاندلی کی پیداوار ہے اس کے وجود کو تسلیم کیا جا چکا ہے اب وہ حزب اختلاف کی قیادت کو دیوار سے لگانے کے دَرپے ہے پھر حکمرانوں کی طرف سے حزب اختلاف پر غلاظت بھی اُچھالی جاتی ہے ۔
تازہ ترین