• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کااجلاس، ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے واقعہ پر تشویش کا اظہار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے کا اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی صدارت میں ہوا ،جس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں ہونے والے واقعے کے بعد ایم ایس کی جانب سے مقدمے کے اندراج اور ڈاکٹر وں ، نرسوں اور ڈسپینسر کی ہسپتال احاطہ میں گرفتاری کی اجازت دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے کسی نا خوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے کسی ایسی شخصیت جسے انتظامی معاملات کا علم نہ ہواسے کسی ہسپتال کی اہم سیٹوں پر تعینات نہ کیا جائے ،مذکورہ خاتون میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری ہٹایا جائے ،ہیلتھ کیئر کمیشن جیسے ادارہ صحت کے قوانین سے آگاہ کیا جائے ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ،ڈاکٹر مرتضی ٰ،ڈاکٹر ظفر ملک ،ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ندیم اقبال ،عمران مزاری سمیت متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین