بالی ووڈسپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے گزشتہ روز کنگ خان کے گھر ایک دوسرے سے ملاقات کی، جس کے بعد سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ تینوں خانز ایک ساتھ اگلی فلم میں کام کریں گے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے گزشتہ روز منت (شاہ رُخ کے گھر) ایک دوسرے سے ملاقات کی اور کئی گھنٹے ساتھ رہے، جس کے بعد سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ تینوں خانز ایک ساتھ فلم بنانے کا فیصلہ کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں تینوں سپر اسٹارز نے اپنے اپنے کیریئرز کے حوالے سے بات چیت کی اور یہ ملاقات رات8 بجے تک جاری رہی۔
شاہ رخ، سلمان اور عامر تینوں خانز کئی دہائیوں سے بالی ووڈ کے بہترین اداکار مانے جاتے ہیں اور تینوں نےاپنی فلموں سے نام کے ساتھ ساتھ بے حد دولت بھی کمائی ہے لیکن گزشتہ سال یعنی 2018ا ن تینوں خصوصاً عامر اور شاہ رخ خان کےلیے باکس آفس پر ناکامی کا سال ثابت ہوا ہے۔
واضح رہے کے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور عامر خان کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے باکس آفس پر بد ترین ناکامی کا سامنا کیا تھا جبکہ سلمان خان کی فلم ’ریس3‘ باقی 2 خانوں کی فلموں سےنسبتاً زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
اس لیےکہا جاسکتا ہے کہ سلمان کی کارکردگی عامر اور شاہ رخ سے قدر بہتر رہی۔