بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے خلاف ان کی ویڈیو بنانے والے ایک شخص کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور اس کا موبائل فون چھین لینے کی وجہ سےممبئی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔
بھارتی اخبار’ انڈیا ٹوڈے ‘کے مطابق اداکار سلمان خان اپنے 2 گارڈز کے ہمراہ، ممبئی کی ایک اسٹریٹ پر عام لوگوں کے بیچ سائیکلنگ کرتے دیکھے گئے تھےجہاں انہوں نےایک شخص کا موبائل فون چھین لیا اور اس کے ساتھ بد تمیزی بھی کی، یہ شخص محض ان کی ویڈیوبنارہا تھا۔
دبنگ خان کے خلاف شہری کے ساتھ نامناسب رویے پر ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اکثر و بیشتر ایسے تناذعات میں اُلجھے نظر آتے ہیں۔