• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون آئندہ برس شادی کریں گے

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون کے والد اور مشہور ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ورون آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران ڈیوڈ دھون نے اداکار ورون دھون کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ورون دھون 2020میں اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ورون کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر نتاشا دلال نےورون کو انسٹاگرام پرسالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

 رپورٹ کے مطابق ورون دھون اس وقت فلم ’قلی نمبر1‘ کی شوٹنگ کے شیڈول میں مصروف ہیں جس کے باعث منگنی اور شادی کے کاموں کو نہیں سنبھال سکیں گے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، اب اداکار 1995 کی مقبول فلم ’قلی نمبر 1‘ ری میک کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو ان کے والد ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے۔

’قلی نمبر 1‘ میں ورون دھون پہلی مرتبہ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین