• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجل، اکشے کمار سے متعلق کرن جوہر کا اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کےمعروف ہدایت کار اور میزبان کرن جوہر نے اداکارہ کاجول اور کھلاڑی اداکار اکشے کمار سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے مشہور بھارتی شو  ’دی کپل شرما شو‘ میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کاجول اپنے کیرئیر کے آغاز میں اکشے کمار کو بے حد پسند کرتی تھیں اور اکشے کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھیں۔‘

اس شو میں کرن جوہر کے ہمراہ اداکارہ کاجول بھی موجود تھیں، دونوں فنکاروں نے اپنی گہری دوستی کے حوالے سے بے شمار باتیں کیں اور بتایا کہ یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک فلم کی پارٹی کے موقع پر ملے تھے جہاں کاجول نے کرن کو بتایا کہ وہ اکشے کو پسند کرتی ہیں۔

کاجول کے اس انکشاف کے بعد کرن جوہر نے بھی اُن کی بھرپور حمایت کی جس کے بعد کاجول اور اکشے نے ایک ساتھ فلم ’یہ دل لگی‘ کی، جس میں اُن نے ساتھ اداکار سیف علی خان بھی تھے۔

کرن جوہر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاجول اور اُن کی بہت پرانی دوستی ہے لیکن آج تک کاجول کو اُن کی سالگرہ کی تاریخ یاد نہیں ہوئی ہے، یا تو وہ اُنہیں سالگرہ سے قبل ہی مبارک باد دے دیتی ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اُن کی تاریخ پیدائش گزر جانے کے بعد کاجول انہیں مبارک باد کے لیے فون کررہی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ کاجول بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں، ان کی شادی آج سے 20 سال قبل 24 فروری 1999 میں ہوئی تھی جبکہ اکشے کمار اور اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ 17 جنوری 2001 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تازہ ترین