• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں پرخواتین رائیڈرز کی ریلی

خواتین کو بااعتماد اور خود مختار بنانےکی غرض سے نجی ادارے کے تحت خواتین بائیک رائیڈرز کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

پنک رائیڈرز کے تحت ریلی کا آغاز کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے ہوا، ریلی مختلف علاقوں کے ڈی اے چورنگی، کریم آباد، سہراب گوٹھ، نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، کارساز، شارع فیصل، تین تلوار، دو تلوار، اولڈ کلفٹن، کلفٹن بیچ سے گزر کر سی ویو پر ختم ہوئی۔

ریلی میں کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہر، لیاقت آباد، گلشن اقبال، کورنگی اور دیگر علاقوں سے 80 سے زائد خواتین نے حصہ لیا جنہوں نے 60 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

ہیلمٹ ،دستانوں اور پنک جیکٹ پہن کر رائیڈرز نے ناگن چورنگی سے شہر مصروف شاہراہوں کا چکر لگایا۔

ریلی میں لڑکیوں اور خواتین نے گلابی رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔

پنک رائیڈرز کہتی ہیں کہ بائیک چلا کر ان کی سفری مشکلات آسان ہوگئی ہیں اب جہاں کہیں جانا ہو بس اپنی بائیک پر سوار ہو کر چل پڑتی ہیں۔

تازہ ترین